Dawn News Television

شائع 30 جون 2020 11:14pm

امریکا میں روزانہ ایک لاکھ کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں، ڈاکٹرفوکی

امریکا کے ماہروبائی امراض صحت ڈاکٹرانتھونی فوکی نے کہا ہے کہ اگر شہریوں نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیا تو روزانہ کی بنیاد کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

سینیٹ میں اسکولوں اور دفاتر میں کام کی بحالی سے متعلق بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ میں حتمی طور پر اعداد وشمار نہیں بتاسکتا لیکن بہت خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس وقت ہمارے پاس روزانہ 40 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، اگر یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی تو مجھے حیرانی نہیں ہوگی'۔

Read Comments