Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2020 05:38pm

خیبر پختونخوا کے 89 علاقوں سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر افتخار الدین نے کہا ہے کہ صوبے کے 89 علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے 8، مردان کے 5، نوشہرہ کے 15، باجوڑ کے8، ایبٹ آباد کے 8، لوئر دیر کے 5، بونیر اور چارسدہ کے 4،4، ہری پور، سوات اور مالاکنڈ کے 3، اپر چترال کے 2، اپر دیر اور بنوں کے ایک، ایک علاقے سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا۔

فوکل پرسن نے کہا کہ حکومت کی 'اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی' سے کورونا وائرس کے کیسز میں 80 فیصد کمی آئی۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں

Read Comments