Dawn News Television

شائع 07 جولائ 2020 10:38pm

عالمی ادارہ صحت کا برازیلی صدر کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

عالمی ادارہ صحت نے برازیل کےصدر بولسونارو کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے وائرس کی حقیقت واضح ہوگئی۔

عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز کے سربراہ مائیکلریان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس معاملے میں کوئی بھی خاص نہیں ہے، ہم سب برابر ہیں اور ہم بولسونارو اور ان کے اہل خانہ سےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں'۔

خیال رہے کہ بولسوناروا کورونا وائرس کے حوالے سے تحفظات رکھتے تھے اور حفاظتی تدابیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام سے گھل مل جاتے تھے۔

Read Comments