Dawn News Television

شائع 07 جولائ 2020 11:56pm

بلوچستان میں کورونا کے 78 نئے کیسز کی تصدیق، ایک اور مریض جاں بحق

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا کے مزید 78 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 919 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد بلوچستان میں اموات کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ روز وبا کے 27 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

Read Comments