Dawn News Television

شائع 08 جولائ 2020 12:56am

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ18 لاکھ 54 ہزار سے زائد

دنیا بھر میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب ایک کروڑ 18 لاکھ 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے اعداد وشمار رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 54 ہزار 885 ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5 لاکھ 43 ہزار 674 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا میں اب تک 30 لاکھ 69 ہزار 179 کیسز جبکہ ایک لاکھ 33 ہزار 536 اموات ہوچکی ہیں۔

برازیل میں اب تک 66 ہزار93 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں اور کیسز کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 539 ہوگئی ہے۔

تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں 7 لاکھ 43 ہزار 480 شہری کورونا وائرس سےمتاثر ہوئے ہیں اور 20 ہزار 653 ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں 6 لاکھ 94 ہزار 230 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 494 ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments