Dawn News Television

شائع 08 جولائ 2020 02:03am

امریکا کا تین علاقوں میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کا اعلان

امریکا نے کورونا وائرس سے شدید متاثر تین مغربی علاقوں میں بغیر علامات والے شہریوں کے مفت ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جیکسویل، فلوریڈا، بیٹن روگ، لوئسیانا اور ایڈنبرگ ٹیکساس میں روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ 5 سال سے بڑی عمر کے ہرشہری کا کیا جائے گا جس میں وائرس کی موجودگی کا شبہ ہوگا وہ بھی شامل ہوگا۔

Read Comments