Dawn News Television

شائع 12 جولائ 2020 05:45pm

سندھ میں 1713 نئے کیسز، 48 اموات کا اضافہ

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 1713 افراد کو متاثر کیا اور 48 افراد کی جان لے لی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 713 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور یوں مجموعی تعدادا ایک لاکھ 5 ہزار 533 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 اموات بھی ہوئیں جس سے یہ تعداد 1795 تک جاپہنچی۔

Read Comments