Dawn News Television

شائع 27 جولائ 2020 10:55pm

تاجر حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی مخالفت میں سامنے آگئے

تاجروں نے مارکیٹیں بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجر اور ملازمین متاثر ہوں گے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے مطالبے کی حمایت کردی۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ 9 روز طویل لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجر اور ان کے ملازمین اور خاندان رُل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا موجودہ فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے اور وہ لاک ڈاون کی بجائے مارکیٹس کھولنے اور ان کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان کرے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

Read Comments