Dawn News Television

شائع 01 اگست 2020 11:31pm

فرانس کا 16 ممالک کے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کے آغاز کا اعلان

فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن 16 ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے وہاں سے وہاں سے آنے والے مسافروں کا ملک کے ایئرپورٹس اور بندرگاہوں پر پہنچنے پر لازمی طور پر کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ یکم اگست سے منظور شدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو اپنی روانگی کے 72 گھنٹے کے اندر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ثابت کرنا ہوگا۔

فرانس میں ہفتہ تک جن لوگوں کا نتیجہ مثبت آیا انہیں 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

Read Comments