Dawn News Television

شائع 19 ستمبر 2020 08:12pm

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بخار اور گلے میں درد کی علامت کے بعد ٹیسٹ کروایا تھا جبکہ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

Read Comments