Dawn News Television

شائع 26 ستمبر 2020 12:49am

برطانیہ کے 80 فیصد شہری کووڈ-19 کے آئسولیشن پر عمل نہیں کررہے

کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے 80 فیصد شہری کووڈ-19 کے باعث آئسولیشن میں جانے کے قواعد پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر صرف 18.2 فیصد شہری ایسے تھے جو گھروں سے باہر نہیں گئے اور صرف 11.9 فیصد افراد نے ٹیسٹ کی خواست کی۔

مزید کہا گیا کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو علامات کی شناخت کرنے سے قاصر ہے۔

Read Comments