Dawn News Television

شائع 26 ستمبر 2020 12:55am

جاپانی محققین نے کورونا کے تشویشناک کیسز کی نشاندہی کیلئے ٹیسٹ تیار کر لیا

جاپان کے محققین نے خون کا ایسا ٹیسٹ تیار کر لیا ہے جس سے کورونا وائرس کے تشویشناک کیسز کی قبل از وقت نشاندہی میں مدد ملے گی۔

رائٹرز کے مطابق ٹیسٹ کی افادیت جانچنے کے لیے ملک بھر میں 500 پروٹوٹائپ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ اینڈ میڈیسن نے ابتدائی طور پر کورونا کے 28 مریضوں کے خون میں 5 کمپاؤنڈز کے لیے ٹیسٹ کیے اور نتیجہ اخذ کیا کہ خون میں سیرم سی سی ایل 17 کی کم مقدار وائرس کے خطرناک ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ابتدائی طور پر سیرم کے ٹیسٹ سے اس بات کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ کن مریضوں کو ہسپتال داخل کرانے کی ضرورت پڑے گی۔

Read Comments