Dawn News Television

شائع 30 ستمبر 2020 09:23pm

کراچی: کیسز میں اضافے کے بعد منگھوپیر کی یو سی 8 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد منگھو پیر کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کی یو سی 8 میں واقع سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

یہ لاک ڈاؤن یکم سے 15 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے عرصے میں منگھو پیر کی یو سی 8 میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی پہننا لازمی ہوگا جبکہ تمام ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صرف راشن کی دکان اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، تمام ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ گھر سے صرف ایک شخص کو ضروری اشیا خریدنے کے لیے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔

Read Comments