Dawn News Television

شائع 30 ستمبر 2020 10:44pm

ڈپٹی کمشنر جنوبی کی دعا چورنگی پر کارروائی، 3 ریسٹورنٹ سیل

کراچی کے ضلعی جنوبی کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر نے دعا چورنگی پر کارروائی کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ریسٹورنٹس سیل کردیے۔

ارشاد سوڈھر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکاندار اور ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس پر بیٹھے شہریوں میں سے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا۔

Read Comments