Dawn News Television

شائع 13 اکتوبر 2020 03:47pm

پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کورونا کےباعث سیل

پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات (پپس) میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد ادارے کو سیل کردیا گیا۔

ترجمان پپس کا کہنا تھا کہ کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد دفاتر تین روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد دفاتر 16 اکتوبر تک بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پپس کے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد اور صوبائی اسمبلیوں میں رابطہ دفاتر کھلے رہیں گے اور ملازمین دفتری ذمہ داریا نبھانے کے لیے دستیاب رہیں گے۔

Read Comments