Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2020 07:12pm

یوٹیوب موبائل ایپ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل نے اپنی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ کو اہم ترین اپ ڈیٹس کی ہیں۔

یوٹیوب کی موبائل ایپس میں اب نئے فنکشنز، سادہ یوزر انٹرفیس اور زیادہ نمایاں جیسپرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

مثال کے طور پر صارفین اب فل اسکرین موڈ میں آسانی سے انٹر اور باہر آسکیں گے۔

کسی پلے ویڈیو پر سوائپ اپ کرکے اسے لینڈ اسکیپ موڈ پر روٹیٹ کرکے فل اسکرین میں انٹر ہوجائیں گے جبکہ اسے واپس اصل شکل میں لانے کے لیے سوائپ ڈاؤن کرنا ہوگا۔

کلوز کیپشن بٹن اب تھری ڈاٹ مینیو میں چھپا نہیں ہوگا بلکہ اوورلے مینیو میں نظر آئے گا اور ایسا ہی آٹوپلے بٹن کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے۔

اب ان دونوں تک رسائئی آسان ہوگی جبکہ دیگر بٹوں کو نئی ترتیب دی جارہی ہے تاکہ نیوی گیشن آسان ہوسکے۔

یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں حال ہی میں متعارف کرائے گئے ویڈیو چیپٹرز کا فیچر اب یوٹیوب موبائل ایپ کا بھی حصہ بن رہا ہے۔

اس فیچر میں کسی ویڈیو کے تمام چیپترز کی فہرست نظر آتی ہے جس کے ساتھ ہر چیپٹر کا تھمپ نیل پریویو بھی ہوتا ہے تاکہ نیوی گیشن آسان ہو۔

اسی طرح نئے سجیسٹڈ ایکشنز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو وی آر پر ویڈیوز دیکھنے پر کام کریں گے۔

Read Comments