کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے زمبابوے کے دورے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار ٹیسٹ ٹیم سے ناصر جمشید اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے ۔
ڈان نیوز کےمطابق دورہ زمبابوے کیلئے سابق کپتان معین خان ٹیم مینیجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
دورہ زمبابوے میں قومی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی اور تینوں فارمیٹ کی ٹیموں میں پندرہ پندرہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صہیب مقصود اور انور علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انور علی ون ڈے اسکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے۔
ٹی ٹونٹی سکواڈ میں ناصر جمشید،احمد شہزاد،عمر امین،عمر اکمل،شعیب مقصود،شاہد آفریدی، سعید اجمل،سہیل تنویر،محمد عرفان،جنید خان،ذوالفقار بابر،اسد علی، انور علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔
اسی طرح ون ڈے کے قومی سکواڈ میں اکثریت ٹی ٹونٹی کے کھلاڑیوں کی شامل ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ میں اسد شفیق خرم منظور، عمران فرحت، اسد شفیق، یونس خان، اظہر علی، فیصل اقبال، عدنان اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، احسان عادل اور راحت علی شامل ہیں جبکہ ناصر جمشید اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔
معین خان ٹیم مینجر،ڈیو واٹمور کوچ، جولین فاؤنٹین فیلڈنگ کوچ جبکہ محمد اکرم بطور باؤلنگ کوچ فرائض انجام دیں گے