• KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

شائع August 6, 2013

ناصر جمشید ۔ اے ایف پی تصویر
ناصر جمشید ۔ اے ایف پی تصویر

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے زمبابوے کے دورے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار ٹیسٹ ٹیم سے ناصر جمشید اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے ۔

ڈان نیوز کےمطابق دورہ زمبابوے کیلئے سابق کپتان معین خان ٹیم مینیجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

دورہ زمبابوے میں قومی  کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی اور  تینوں فارمیٹ کی ٹیموں میں پندرہ پندرہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔

 ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صہیب مقصود اور انور علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انور علی ون ڈے اسکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے۔

 ٹی ٹونٹی سکواڈ میں ناصر جمشید،احمد شہزاد،عمر امین،عمر اکمل،شعیب مقصود،شاہد آفریدی، سعید اجمل،سہیل تنویر،محمد عرفان،جنید خان،ذوالفقار بابر،اسد علی، انور علی اور حارث سہیل شامل ہیں۔

 اسی طرح ون ڈے کے قومی سکواڈ میں اکثریت ٹی ٹونٹی کے کھلاڑیوں کی شامل ہے۔ ٹیسٹ سکواڈ میں اسد شفیق خرم منظور، عمران فرحت، اسد شفیق، یونس خان، اظہر علی، فیصل اقبال، عدنان اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، احسان عادل اور راحت علی شامل ہیں  جبکہ ناصر جمشید  اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

معین خان ٹیم مینجر،ڈیو واٹمور کوچ، جولین فاؤنٹین فیلڈنگ کوچ جبکہ محمد اکرم بطور باؤلنگ کوچ فرائض انجام دیں گے

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Aug 06, 2013 09:30pm
عمران فرخت کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی هے انکی جگہ اگر کسی اور نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جاتا تو بہتر هوتا اور فیصل اقبال بھی بہت دفعه ناکام هوجکا هے ان کا انتخاب بھی سفارش لگتی هے ٹیم کے ساتھ کوئی لگ بریک باؤلر هونا چاہئے تھا
Ali Aug 07, 2013 03:30pm
aap kaisi batein kar rahein hain! main, bulkay Pak cricket fans aap ki baat say agree nahi karein ge! mere khayal main is kay ilawa, hum ko MoYo ko, Hanif mohammad ko bhi ik chance daina chaye. Anwar Ali ko be'kaar main le ke ja rahay hain... naveed ul hassan ko ik try daini chaye.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025