Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2020 11:37pm

ملک میں عید میلادالنبیﷺ کا جشن

پاکستان بھر سمیت دنیا کے مختلف میں آج خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مختلف عرب ممالک میں بھی عید میلادالنبیﷺ روایتی انداز میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی تھی۔

Read Comments