ملک میں عید میلادالنبیﷺ کا جشن

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2020

پاکستان بھر سمیت دنیا کے مختلف میں آج خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مختلف عرب ممالک میں بھی عید میلادالنبیﷺ روایتی انداز میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی تھی۔

کوئٹہ میں بھی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں— فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں اس موقع پر علاقوں کو سجایا گیا —فوٹو:اے ایف پی

لاہور میں بھی مساجد اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر کراچی  میں علاقوں کو  برقی قمقموں سے سجایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی

پشاورمیں بھی ریلیاں نکالی گئیں— فوٹو:اے پی

پشاور میں بھی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر علاقوں میں سجاوٹ کی گئی — فوٹو: اے ایف پی

عید میلادالنبی کے موقع پر عمان میں بھی گلیوں کو سجایا گیا — فوٹو: رائٹرز

لیبیا میں بچوں نے مذہبی جوش و جذبے سے عید میلادالنبیﷺ منائی —فوٹو: اے ایف پی

فلسطین میں ایک شخص لوگوں میں مٹھائی تقسیم کر رہا ہے— فوٹو:اے ایف پی

مصر میں لوگ مٹھائی خرید رہے ہیں— فوٹو:رائٹرز

عراق میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر لوگ مسجد میں موجود ہیں— فوٹو:رائٹرز