Dawn News Television

شائع 04 نومبر 2020 06:42pm

سام سنگ کا ایک اور فلیگ شپ فولڈایبل فون متعارف

سام سنگ نے رواں سال کے دوران اپنے فولڈ ایبل فلیگ شپ فون کا سیکنڈ ورژن متعارف کرادیا ہے جس میں گلیکسی نام موجود نہیں۔

چین میں متعارف کرائے جانے والے اس فون کو سام سنگ ڈبلیو 21 فائیو جی کا نام دیا گیا ہے اور یہ کافی حد تک گلیکسی زی فولڈ 2 فائیو جی سے ملتا جلتا ہے۔

اس فون میں 7.6 انچ کا ڈائنامک امولیڈ 2 یکس ڈسپلے اندرونی حصے میں دیا گیا ہے جبکہ اس کے باہر 6.23 انچ سپر امولیڈ اسکرین گوریلا گلاس وکٹس کے ساتھ باہر موجود ہے۔

ڈبلیو 21 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 865 پلس پراسیسر موجود ہے جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔

مگر یہ نیا فون گلیکسی زی فولڈ 2 سے کچھ بڑا ہے مگر بیٹری 4500 ایم اے ای کی ہے جس کے ساتھ 25 واٹ وائرڈ اور 11 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا اور تینوں 12 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوں گے۔

مین کیمرے میں ایس 20 جیسا ایف 1.8 آپرچر، او آئی ایس موجود ہوگا جبکہ دیگر 2 ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائیڈ کیمرے ہوں گے۔

فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ ایپ ہوگا اور دونوں 10 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوں گے۔

فون میں فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ ریورس وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے، اس کے علاوہ اسٹیریو اسپیکرز بھی دیئے گئے ہیں۔

یہ فون اس وقت چین میں پری آرڈر میں 20 ہزار چینی یوآن (4 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) میں دستیاب ہے۔

Read Comments