Dawn News Television

شائع 21 نومبر 2020 07:21pm

سندھ میں کورونا کے 1199 کیسز کا اضافہ، مزید 17 اموات

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 199 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 227 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے مزید 17 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2816 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 11 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے۔

Read Comments