Dawn News Television

شائع 23 نومبر 2020 10:27am

'سب سے زیادہ بغیر علامت والے متاثرہ افراد وائرس کی ترسیل کا سبب بنتے ہیں'

واشنگٹن: امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے نئی ہدایات میں کہا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ تر وہ افراد پھیلاتے ہیں جن میں اس کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی اس لیے ماسک اس کے خلاف واحد دستیاب تحفظ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ انتباہ کوِڈ انفکیشن19 کی دوسری لہر کے پیشِ نظر جاری کیا گیا، جو غیر معمولی طور پر تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) 5 کروڑ 56 لاکھ مصدقہ کیسز اور 13 لاکھ 40 ہزار اموات ریکارڈ کرچکا ہے۔

امریکا اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جس میں ایک کروڑ 18 لاکھ مصدقہ کیسز سامنے آئے اور 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض انتقال کر گئے، بھارت دوسرا متاثرہ لک ہے جس میں 90 لاکھ سے زائد کیسز موجود ہیں۔

Read Comments