کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے 56ہزار 600 الفاظ پر مشتمل رحم کی اپیل دائر کی، جس کا مقصد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق پیچیدگیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والے وزارتی سطح کے اجلاس کے بعد پاکستان چین، ایران اور روس پر مشتمل گروپ نے افغانستان میں موجود متعدد دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کی ہے۔
شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کا امکان ہے۔
پاکستان کی اقتصادی مشکلات اپنی نوعیت میں بے حد سنگین ہیں جو عالمی سطح پر مالیاتی بدانتظامی کی ایک واضح مثال ہے، دوسرے کسی ملک کی ایسی بدترین حالت کا تصور کرنا مشکل ہے، پاکستانی نژاد امریکی اسکالر
پاکستانی امریکی عام طور پر ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں، کچھ شہری یہ بھی سوچتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو جیل سے نکالنے میں مدد کر سکتے ہیں،ڈاکٹر یاسر شاد
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ’شورش زدہ علاقوں‘ جیسے منی پور، مقبوضہ جموں وکشمیر اور آسام کے اضلاع میں ان قوانین کے طویل اطلاق پر تشویش کا اظہار کیا۔
امریکا کے ایوان نمائندگان کی قرارداد میں 8 فروری کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، پاکستان نے قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔
پاکستان نے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے ’آپریشن عزمِ استحکام‘ کا آغاز کیا ہے اور اس کیلئے ہمیں جدید ترین ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر
اعلیٰ سطح کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی میں ہماری شراکت داری ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھانے کے کئی پروگرام شامل ہیں، میتھیو ملر
سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے، جس میں 5 مستقل اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی 2 سال کی مدت کیلئے منتخب کرتی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کا 7مرتبہ غیر مستقل رکن رہ چکا ہے۔
پاکستان نے جن ممالک کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز کیا ان میں کیریبین جزیرہ سینٹ لوشیا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، مارشل آئی لینڈ، ڈومینیکا، جمہوریہ ڈومینیکن اور جمہوریہ کریباتی شامل ہیں۔
پاکستان، بھارت دونوں اقوام متحدہ میں ایشیا پیسیفک گروپ کے رکن ہیں، 2019 میں پاکستان نے بھارت کی حمایت کی، اب بھارت کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی توقع ہے۔