Dawn News Television

شائع 23 نومبر 2020 08:24pm

سندھ میں کورونا کے 1322 نئے کیسز، 16 اموات رپورٹ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 322 نئے کیسز اور 16 اموات کی تصدیق کردی۔

بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 651 اور اموات 2845 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 837 ٹیسٹ کیے گئے جس کے مطابق نتائج مثبت آنے کی شرح 12.2 فیصد رہی۔

Read Comments