Dawn News Television

شائع 27 نومبر 2020 12:47pm

پاکستان میں چین کی تیار کردہ کووِڈ ویکسین کے حتمی ٹرائلز جاری

اسلام آباد: کورونا وائرس کے لیے چین کی تیار کردہ ویکسین کے حتمی مرحلے کے ٹرائل میں شمولیت کے لیے ہزاروں رضاکاروں نے ریسرچ ہسپتالوں کا رخ کیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستانی اس قسم کے ٹرائل میں شرکت کررہے ہیں جو مغربی ممالک کی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کامیابی کے متواتر اعلانات کے دوران ہورہے ہیں۔

مذکورہ ویکسین کین سائنو بائیو اور بیجنگ کے انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی چائنا نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

Read Comments