Dawn News Television

شائع 27 نومبر 2020 07:22pm

سندھ میں وبا کے مزید 1423 کیسز رپورٹ، 12 مریض جاں بحق

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 423 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 206 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات 2897 ہوگئی ہیں۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 12 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے جس میں نتائج مثبت آنے کی شرح 11.6 فیصد رہی جسے مراد علی شاہ نے 'خطرناک' قرار دیا ہے۔

Read Comments