Dawn News Television

شائع 01 دسمبر 2020 12:23am

دنیا کا 'سب سے تنہا ہاتھی' پاکستان سے الوداع

1985 میں سری لنکن حکومت کی جانب سے صدارتی تحفے کی حیثیت سے پاکستان آنے والے کاون کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کمبوڈیا منتقل کردیا گیا۔

مرغزار چڑیا گھر میں کاون پر جارحانہ رویہ اپنانے پر اسے ’تنہا ترین ہاتھی‘ قرار دیا گیا اور پھر عوام کے شور مچانے پر کاون کی زنجیریں ہٹادی گئیں۔

آخر کار معاملہ اس درجے پر پہنچ گیا کہ رواں برس مئی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ کاون کو آزاد کیا جائے اور جانوروں کی آباد کاری کے لیے موزوں پناہ گاہ تلاش کی جائے۔

اس طرح کاون کو کمبوڈیا کے سفر کے لیے تیار کیا گیا اور کمبوڈیا منتقلی سے قبل اس کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے بھی کاون کو الوداع کہنے کے لیے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔

Read Comments