Dawn News Television

شائع 01 دسمبر 2020 11:25am

پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 45 اموات

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 543 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 578 ہوگئی۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 45 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 36 ہوگئی۔

پنجاب میں ایک روز میں اموات کی یہ حالیہ مہینوں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Read Comments