Dawn News Television

شائع 03 دسمبر 2020 12:20pm

پانچ دن میں 10 ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

جہاں ملک بھر میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، وہیں وبا کی دوسری لہر سے طبی رضاکار و پیشہ افراد بھی تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری لہر کے دوران محض 5 دن میں ملک بھر میں 10 ڈاکٹرز کورونا کےباعث زندگی کھو بیٹھے جب کہ 3 ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والے 10 میں سے 6 ڈاکٹر محض ایک ہی روز 29 نومبر کو کراچی، لاہور اور ملتان میں چل بسے۔

گزشتہ ماہ نومبر سے شروع ہونے والی کورونا کی دوسری لہر سے اب تک ملک بھر میں 18 ڈاکٹرز زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں

Read Comments