Dawn News Television

شائع 25 جنوری 2021 12:48pm

پنجاب میں کورونا وائرس کے 607 نئے مریض

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 607 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 17 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 7 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 568 ہوگئی۔

Read Comments