Dawn News Television

شائع 25 جنوری 2021 02:13pm

میکسیکو کے صدر بھی کورونا وائرس سے متاثر

میکسکو کے صدر اندریس مینوئل لوپیز نے کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ صدر نے لکھا کہ انہیں کورونا کی معمولی علامات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ میکسکو میں اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد اس وبا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے 17 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

Read Comments