دنیا

بھارت: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا، 'کوئی جانی نقصان نہیں ہوا'

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، قریب کھڑی چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے عہدیداران نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارت خانے کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد ضلع کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور بم ڈسپوزل ماہرین جائے وقوع پر پہنچے۔

اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا عین اس روز ہوا ہے جب بھارت اور اسرائیلی سفارتی تعلقات کو 29 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے تھے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قریب کھڑی چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کیمیکل کے گودام میں دھماکا، خواتین سمیت 12 افراد ہلاک

پولیس حکام نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔

دھماکے کے بعد نئی دہلی پولیس کے فرانزک ماہرین نے جائے وقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں آٹھ سال میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب یہ دوسرا دھماکا ہے۔

فروری 2012 میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اسی طرح کا کار بم دھماکا ہوا تھا۔

پاکستان میں فیشن کو سمجھنے والی خواتین کم ہیں، ماہین خان

امن معاہدہ: طالبان کی پاسداری کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر