Dawn News Television

شائع 27 فروری 2021 12:02am

سندھ میں وبا کے مزید 322 کیسز، 13 اموات رپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے 322 کیسز اور 13 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس اضافے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 729 جبکہ 4 ہزار 335 اموات ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 865 ٹیسٹ کیے گئے۔

Read Comments