Dawn News Television

شائع 27 فروری 2021 04:16pm

احمد علی بٹ کا کورونا کے باعث 2 ہفتے تک قرنطینہ میں رہنے کا انکشاف

اپنی منفرد کامیڈی کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور یہ ایک ہولناک تجربہ تھا۔

احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتاتے ہوئے لکھا کہ'میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 2 ہفتے تک قرنطینہ میں رہا، ایک ایسے ملک میں جو میرا نہیں تھا اور ان لوگوں کے ساتھ جو مجھے سمجھتے نہیں تھے'۔

انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کو اپنے لیے ایک چیلنجنگ تجربہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: احمد علی بٹ پہلی غیر ملکی فلم میں کاسٹ

اداکار احمد علی بٹ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا تنہا ترین اور چیلنجنگ تجربہ تھا کیونکہ ان کے پاس کوئی نہیں تھا۔

احمد علی بٹ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب کورونا کا شکار ہوئے اور وہ ان دنوں کس ملک میں تھے۔ ہ میں اپنے ملک واپس آگیا ہوں، اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ہوں اور صحتیاب ہورہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ان تمام افراد کا شکریہ جو اس دوران مجھ سے رابطے ہیں، یہ بہت اہم ہے، اللہ سب کو صحت دے اور آپ کبھی تنہا نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ پاکستان کے پہلے ’فیٹ مین‘ ہیرو

خیال رہے کہ نومبر 2020 میں نے انہوں نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا۔

تاہم احمد علی بٹ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب کورونا کا شکار ہوئے اور وہ ان دنوں کس ملک میں تھے۔

سال 2020 سے اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

Read Comments