احمد علی بٹ پہلی غیر ملکی فلم میں کاسٹ

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2020
فلم کو آئندہ سال عید الاصحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: احمد علی بٹ انسٹاگرام
فلم کو آئندہ سال عید الاصحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: احمد علی بٹ انسٹاگرام

اپنی منفرد کامیڈی کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

اداکار نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر برطانیہ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

احمد علی بٹ کی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم پاکستانی اداکار کی پہلی غیر ملکی فلم ہے۔

ساتھ ہی اداکار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کو آئندہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ پاکستان کے پہلے ’فیٹ مین‘ ہیرو

’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ میں احمد علی بٹ کے ساتھ بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار گپی گریوال، نیرو باجوہ اور انو کپور بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم کے حوالے سے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی پنجابی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے، کیوں کہ فلم میں پاکستانی پنجابی کو اچھے کردار میں دکھایا جائے گا۔

انہوں نے فوری طور پر فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ فلم میں کیسا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث احمد علی بٹ کی فلم کی شوٹنگ ملتوی

تاہم خبریں ہیں کہ فلم میں برصغیر کے پنجابیوں کے کردار دکھائے جائیں گے اور احمد علی بٹ پاکستانی کردار ہی ادا کریں گے۔

فلم میں معروف پنجابی گانے لونگ لاچی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نیرو باجوہ بھی ہوں گی، جنہیں ممکنہ طور پر رومانوی کردار میں دکھایا جائے گا۔

نیرو باجوہ بھی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
نیرو باجوہ بھی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

تبصرے (0) بند ہیں