Dawn News Television

شائع 27 فروری 2021 06:03pm

سام سنگ کا گلیکسی اے 32 فور جی فون متعارف

سام سنگ نے 2021 کے شروع میں اپنا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 32 متعارف کرایا تھا۔

اب جنوبی کورین کمپنی نے خاموشی سے اس فون کا 4 جی ورژن صارفین کے لیے پیش کردیا ہے جسے گلیکسی اے 32 کا نام مدیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں نیٹ ورک سپورٹ سے ہٹ کر بھی کچھ فر موجود ہے۔

اس نئے گلیکسی اے 32 میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 80 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی ورژن میں ڈیمیسٹی 720 پراسیسر موجود ہے۔

4 جی ورژن والے فون میں ڈسپلے بھی نیا ہے جو 6.4 انچ سپر امولیڈ اسکرین پر مشتمل ہے جس میں فل ایچ ڈی ریزولوشن سپورٹ دی گئی ہے۔

اسکرین میں نوچ ڈیزائن میں 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اسی طرح 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، حیران کن طور پر 5 جی ورژن میں 48 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل ڈیپتھ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے روس میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 268 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی والا فون 295 ڈالرز (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Read Comments