Dawn News Television

شائع 29 مارچ 2021 06:04pm

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائٹس سے زائد کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا اور 'کے ایس ای 100 انڈیکس' میں ایک ہزار پوائٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک ہزار 90 پوائٹس کے بعد 44 ہزار 432 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی ممکنہ طور پر حکومت کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر کے باعث دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے باعث سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار نظر آئے۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45 ہزار 522 اور کم ترین سطح 44 ہزار 315 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 52 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 979 پوائنٹس کا اضافہ

مجموعی طور پر کمپنیوں کے حصص کا لین ہوا جن میں سے 42 کی قیمتوں میں اضافہ، 309 کی قیمتوں میں کمی اور 13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے 8 کروڑ 2 لاکھ شیئرز، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 4 کروڑ 89 لاکھ، آزگارڈ نائن لمیٹڈ کے4 کروڑ 56 لاکھ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 3 کروڑ 52 لاکھ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے 2 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Read Comments