Dawn News Television

شائع 16 اپريل 2021 12:53pm

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 2 لاکھ 17ہزار 353 افراد متاثر

کورونا وائرس سے تیسرے سب سے متاثرہ ملک بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 17 ہزار 353 کیسز سامنے آگئے۔

یوں بھارت میں مجموعی کورونا کیسز ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 تک پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ مزید ایک ہزار 185 مریضوں کے انتقال سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 308 تک جا پہنچی۔

Read Comments