Dawn News Television

شائع 16 اپريل 2021 06:20pm

پنجاب کے اہم شہروں میں 19اپریل سے نویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز شروع کرنے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 19 اپریل سے پنجاب کے اہم شہروں میں ہفتے کے چار دن نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹی ٹی سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں 19 اپریل سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز ہوں گی۔

مراد راس نے کہا کہ دیگر اضلاع پہلے سے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کریں۔

Read Comments