Dawn News Television

شائع 18 اپريل 2021 08:39pm

فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت

فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنی تمام میسجنگ ایپس یعنی میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم کو مدغم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے اور اب واٹس ایپ اور میسنجر کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو واٹس ایپ چیٹ ہے۔

دونوں سروسز کو آس میں مدغم کرنا تو ابھی تک ممکن نہیں ہوا مگر رپپورٹ کے مطابق میسنجر میں جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کے درمیان کنکشن آپشنل ہوگا جیسا ابھی انسٹاگرام اور میسنجر کے درمینا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد ایسے فیچرز پر پہلے عملدرآمد ہوچکا ہے جن سے فیس بک میسنجر ہی واٹس ایپ کی شکل اختیار کرلے گا۔

اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں واٹس ایپ اور میسنجر کو آپس میں ملانے کے عمل کے شواہد سامنے آئے تھے۔

اس موقع پر فیس بک میسنجر کے بیٹا ورژن میں واٹس ایپ ریفرنسز سامنے آئے تھے۔

ان ریفرنسز میں جو حوالے آئے وہ میسجز اور سروسز کے انتظام سے متعلق تھے۔

اس کے علاوہ دیگر عناصر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو فیس بک میسنجر کو واٹس ایپ صارفین جیسے بلاک کرنا، پش نوٹیفکیشن فرام واٹس ایپ اور چیٹ کرنے والی کی تفصیلات سمجھنے میں مدد دیں گے۔

میسج کے مواد کو فیس بک سرورز سے شیئر نہیں کیا جائے گا اور میسنجر اور واٹس ایپ کے درمیان کراس چیٹ کے لیے میسنجر میں نئے پروٹوکول کو متعارف کرانے کی ضرورت ہوگی۔

Read Comments

واٹس ایپ کی 17 بہترین ٹرکس

بہت کم افراد اس ایپ میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں جس سے اس کے استعمال کرنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔