لائف اسٹائل

لڑکے کبھی دوسرے کے لیے خوش نہیں ہوتے، لڑکیوں سے کچھ سیکھیں، علی گل پیر

علی گل پیر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس حوالے سے اپنا تجربہ بیان کیا۔

کامیڈین گلوکار علی گل پیر سماجی مسائل پر مزاحیہ انداز میں بات کرکے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ ویڈیو میں یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ جس طریقے سے خواتین ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں عموماً مرد ایسا نہیں کرتے۔

علی گل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس حوالے سے اپنا تجربہ بیان کیا۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ' کچھ دنوں سے میں اپنا خیال رکھ رہا ہوں، جم بھی جوائن کیا کل میں نے پہلی بار فیشل کرایا'۔

علی گل پیر نے کہا کہ 'میں نے نوٹس کیا ہے کہ عورتیں حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ جم جوائن کرلیا، اچھا ہے اپنا خیال رکھو، فیشل کروایا، اچھا لگ رہا ہے بتاؤ کیسے کیا'۔

مزید پڑھیں: علی گل پیر کو ’تیرا جسم، میری مرضی‘ گانے پر تنقید کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ 'لیکن لڑکے ایسا نہیں کرتے، کیا کرلیا، وہی شکل ہے پیسے ضائع کرلیے مجھے دے دیتے'۔

علی گل پیر نے کہا کہ 'لڑکیوں سے کچھ سیکھیں، وی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں، حوصلہ افزائی کرتی ہیں،لڑکے کبھی دوسرے کے لیے خوش نہیں ہوتے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے یاد ہے اسکول میں کوئی نئے جوتے پہن کر آتا تھا تو کوئی اچھی بات نہیں کہتا تھا، بلکہ ہر کوئی کہتا تھا کہ کہ کیسے جوتے ہیں، یہ تو نقلی ہیں، میں لیتا تو اتنے کا لیتا یہ تو پرانا ڈیزائن ہے'۔

علی گل پیر نے کہا کہ 'یہ کیا ہے، کسی اور کے لیے خوش ہونا سیکھیں، اس میں کوئی پیسے نہیں لگیں گے'۔

چند روز قبل علی گل پیر نے اداکارہ حنا الطاف کے ایک ویڈیو بیان پر مزاحیہ ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ انڈے والے برگر سے متعلق بات کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حنا الطاف اور ان کے 'لاپتا انڈے والا برگر' پر علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو ندا یاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی تھی جس میں شرکت کے دوران حنا الطاف نے بتایا تھا کہ انہیں انڈے والا برگر اور حلوہ پوری جیسی غذائیں بہت پسند ہیں لیکن اگر کوئی ان کا کھانا پوچھے بغیر کھا لے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔

علی گل پیر نے ان کے اس بیان پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے روایتی انداز میں دوپٹے میں نظر آئے اور ساتھ میں ایک انڈے والا برگر بھی موجود تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'لاپتا انڈے والا برگر اور ادھوری حلوہ پوری کا معاملہ'

عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

میشا شفیع-علی ظفر کیس: لینا غنی جرح کیلئے دوبارہ طلب

بشریٰ انصاری کا کورونا سے متاثرہ بہن کے نام جذباتی پیغام