Dawn News Television

شائع 29 اپريل 2021 07:53pm

سام سنگ گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون پیش

سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا ہے۔

گلیکسی ایم 42 فائیو جی بنیادی طور پر گلیکسی اے 42 فائیو جی کا ری برانڈڈ ورژن ہے۔

گلیکسی ایم 42 میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 750 جی پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایم سیریز کے فونز کی خاص بات ان کی طاقتور بیٹریاں ہوتی ہیں اور اس 5 جی فون میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 295 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 322 ڈالرز (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

Read Comments