Dawn News Television

شائع 11 مئ 2021 12:12am

ایس اوپیز کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار سیکڑوں افراد کی رہائی کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے باعث عائد بندشوں کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے 300 افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عذیر علی خان کی عدالت میں تفتیشی افسران نے مشتبہ افراد کو پیش کیا اور پولیس کو مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی۔

جج نے گرفتار افراد کو بغیر ماسک کے عدالت میں پیش کرنے پر پولیس حکام پر ناخوش گواری کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور حیرانی کا اظہار کیا کہ اہلکاروں کو بھی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہریوں کے خلاف پی پی سی کے سیکشن 188 کے تحت ایف آئی آرز درج کرنے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی کہ اگلی سماعت میں تحریری جواب داخل کریں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments