Dawn News Television

شائع 06 جون 2021 08:20pm

ویوو کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون وائے 70 ٹی متعارف

ویوو نے وائے 70 سیریز کا تیسرا فون متعارف کرادیا ہے۔

وائے 70 ٹی کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے وائے 51 ایس جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

وائے 70 ٹی میں 6.53 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے اوپری بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے لیے ویوو نے سام سنگ کے ایکسینوس 880 پراسیسر کا انتخاب کیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

وائے 70 ٹی میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 کا امتزاج فن ٹچ او ایس 10.5 سے کیا گیا ہے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1499 یوآن (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1999 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

Read Comments