Dawn News Television

شائع 10 جون 2021 09:25pm

سام سنگ نے سب سے چھوٹے پکسلز والا اسمارٹ فون کیمرا سنسر پیش کردیا

سام سنگ نے اسمارٹ فون کیمروں کے لیے ایک نئے امیج سنسر کو پیش کیا ہے جو اب تک کے سب سے چھوٹے پکسلز والا سنسر ہے۔

آئی ایس او سیل جے این 1 نامی یہ 50 میگا پکسل سنسر بہت چھوٹے 1/2.76 انچ فارمیٹ والا سنسر ہے۔

آسان الفاظ میں اس کے پکسلز کا حجم محض 0.64 یو ایم ہے۔

کیمرے کے حوالے سے روایتی خیال کو مدنظر رکھا جائے تو یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے پکسلز سے تصویر کا معیار بدتر ہوسکتا ہے، تو سام سنگ نے ایسا کیوں کیا؟

کمپنی کے مطابق یہ چھوٹے حجم کا سنسر الٹرا وائیڈ یا ٹیلی فوٹو کیمرا موڈیولز میں استمال ہوسکتا ہے اور بہترین نتیجہ فراہم کرے گا۔

دیگر ہائی ریزولوشن کیمرا سنسرز کے ساتھ جے این 1 سے پکسل بنڈنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے متعدد پکسلز کو زیادہ بہتر لائٹ سنسٹیویٹی کے لیے استعمال کیا اجسکے گا۔

سام سنگ کے مطابق یہ سنسر 12.5 میگا پکسل فوٹوز کھینچ سکے گا جس میں روشنی کے حوالے سے حساسیت کو 16 فیصد تک بہتر بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سنسر کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی جارہی ہے تو توقع کی جاسکتی ہے کہ جلد یہ فونز کا حصہ ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے کیمرا کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

Read Comments