Dawn News Television

شائع 21 جون 2021 06:56pm

سندھ میں کورونا کے 423 کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے اور 423 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 344 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید 482 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Read Comments