Dawn News Television

شائع 21 جون 2021 10:08pm

آرٹس کونسل کراچی میں بغیر ویکسینیشن داخلے پر پابندی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے ان لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے بیان میں کہا کہ ثقافتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں لیکن ان تمام لوگوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے جو پروگرامز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام اراکین خود کو اور اپنے اہل خانہ کو یکم جولائی سے قبل ویکسین لگوائیں تاکہ وہ آرٹس کونسل کی حدود میں داخل ہوسکیں۔

Read Comments