Dawn News Television

شائع 29 جون 2021 10:01pm

انسٹاگرام اسٹوریز میں لنکس کے اضافے کے لیے نئے طریقہ کار کی آزمائش

انسٹاگرام میں اسٹوریز کے ساتھ دیئے جانے لنک کو سوائپ اپ سے محدود کیا گیا ہے۔

مگر اب کمپنی نے ایک طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے تاکہ لنکس کو بہتر طریقے سے صارفین استعمال کرسکیں۔

اب سائپ اپ کی بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔

یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کی بجائے بس کلک کرنا ہوگا۔

اسی طرح صارافین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے، جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں۔

انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے نکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپام اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر نظر رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصسل کیا جائے گا، یہ مستقبل کا نظام ہے جو ہم حاصلل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی توقع کے ساتھ ہم اس کو متعارف کرا رہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ یہ یا طریقہ کار کسس حد تک کارآمد ہوگا۔

وشال شاہ نے کہا کہ لنکس کو اسٹوریز تک ہی محدود رکھا جائے گا اور انہیں فیڈ یا ایپ کے کسی اور حصے میں لانے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں۔

فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔

یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا ا بارے میں کمپنی نے فی اللحال کچھ نہیں بتایا۔

Read Comments