انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز اور ریلیز کے لیے نئے 'کیپشن اسٹیکرز' متعارف کرائے ہیں جو ویڈیو کی آواز کو تحریر میں بدل دے گا۔

یہ کیپشن اسٹیکرز صارفین کو ویڈیو بغیر آواز کے دیکھ کر سمجھنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

یہ فیچر حس سماعت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے صارفین کے لیے بھی کارآمد ہوگا جو ویڈیوز کو بغیر آواز کے دیکھنا چچاہتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو پہلے انسٹاگرام ایپ میں اسٹوریز یا ریلز کیمرا استعمال کرکے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی یا فون گیلری سے کسی ویڈیو کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد اسٹیکر ٹرے کو اوپن کرکے وہاں نئے کیپشن اسٹیکر کو منتخب کرنا ہوگا جو آواز کو تحریر میں منتقل کردے گا۔

صارف اسٹائل، کیپشن اور ٹیکسٹ کی پوزیشن اور رنگ کو بھی بدل کر اپنی ویڈیو کے مطابق کرسکے گا، پوسٹ ہونے کے بعد یہ کیپشن ویڈیو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

آغاز میں یہ فیچر انگلش میں دستیاب ہوگا اور فی الحال انگلش بولنے والے ممالک تک محدود ہوگا مگر انسٹاگرام کی جانب سے اسے دیگر ممالک اور زبانوں میں بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے کیپشن اسٹیکر پہلے اسٹوریز اور ریلز میں ٹیسٹ کیے جائیں گے اور پھر عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ فیچر اس وقت پیش کیا گیا ہے جب ٹک ٹک کی جانب سے اس طرح کے کیپشنز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جسے آٹو کیپشنز کا نام دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک میں آٹو کیپشنز امریکن نگلش اور جاپانی زبان کی ویڈیو کا خودکار ترجمہ کرتے ہیں تاہم ٹیکسٹ کو ویڈیو دیکھنے ولا ایپ کے شیئر پینل سے ٹرن آن یا آف کرسکتا ہے۔

انسٹاگرم کی جانب سے اس سے پہلے تھریڈز اور آئی جی ٹی وی میں کیپشن سپورٹ فراہم کی گئی تھی مگر کمپنی کو توقع ہے کہ اسٹوری اور ریلز میں توسیع سے زیادہ اثر ہوسکے گا۔

اس وقت انسٹاگرام پر روزانہ 50 کروڑ سے زیادہ صارفین انسٹاگرام اسٹوریز کو استعمال کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں